17 اگست 2010 - 19:30

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر نے کہا ہے کہ ایران صیہونی حکومت کے مقابل حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔

لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر نے کہا ہے کہ ایران صیہونی حکومت کے مقابل حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔

غضنفر رکن آبادی نے بیروت میں لبنان کے سابق صدر امیل لحود سے ملاقات میں کہا کہ ایران کی طرف سے حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گي اور ایران فخرکرتاہے کہ اس نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے ہمیشہ حق و حقیقت کا ساتھ دیاہے۔

 امیل لحود نے لبنان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بےدریغ حمایت پرشکریہ اداکیا اور حزب اللہ کی کامیابی کو حزب اللہ کے جوانوں کی جان فشانی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے کی حمایت کا مرہون منت قراردیا۔ امیل لحود نے غزہ کے لئے امدادی کارواں پرصیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی۔

................

/152