اسرائیلی حملے کیخلاف امامیہ آرگنائزیشن نے فوارہ چوک پرریلی نکالی ریلی کے شرکا نے جب قریبی واقع امریکی قونصلیٹ پر پہنچنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ریلی کے شرکا پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس پر صورت حال گھمبیر ہو گئی ہے اور پورا علاقے میں پولیس اور ریلی کے شرکا جس میں خواتین بھی شامل ہیں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا تاہم مظاہرین میں اشتعال پایا جاتا ہے اور کچھ شرکا امریکی قونصلیٹ تک پہنچ گئے ہیں جہاں دھرنا دیا اور خواتین نے جوتے برسائے۔دھرنے کے باعث اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے ۔
اسرائیلی جارحیت پر ملتان ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی احتجاجی ریلی ملتان ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے غزہ میں امدادی سامان کے جہاز پر حملہ کرنے اور اسے یرغمال بنانے پر احتجاجی ریلی نکالی۔وکلا کی جانب سے یہ احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ کورٹ سے نکالی گئی جو چوک کچہری پنہچی۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت بڑھتی جا رہی ہے ۔اسرائیلی افواج نے امدادی سامان کے جہاز کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے جن میں معروف پاکستانی صحافی طلعت حسین سمیت دو اور پاکستانی بھی اس جہاز میں سوار ہیں جس کی وکلا برادری پر زور مذمت کرتی ہے۔وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کا استعمال کرے اور پاکستانی افراد کو اور سیکڑوں فلسطنیوں کو اسرائیلی قید سے رہائی دلائے۔تاہم بعد میں وکلا پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔
.........
/110