17 اگست 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری سعید جلیلی نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائيل کی بربریت اور ناتوانی قراردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گرد حکومت نے دریائی ڈکیتی کا ثبوت فراہم کرکے اپنے حامیوں کو دنیا میں مزید رسوا کیا ہے جلیلی نے کہا کہ اسرائیل کے ساٹھ سالہ جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے اور اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ اقدامات سے ظآہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ کی صلح کی کوششیں مکر و فریب پر مبنی ہیں کیونکہ امریکہ ہمیشہ اسراغيل کا حامی رہا ہے اور آج بھی اسرائیل کے وحشیانہ اقدام کی حمایت کررہا ہے سعید جلیلی نے اسرائیلی حملہ کو آزادی اور انسانیت پر حملہ قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔............

/110