فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے صہیونی ریاست کے اس وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سنگین جرم قرار دیا ہے۔ فلسطینی وزير اعظم نے عالمی برادری اور سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی وحشیانہ بربریت کی واضح الفاظ میں مذمت کریں۔واضح رہے کہ صہیونی فوج نے آج صبح چار بجے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی جہازوں کے قافلے پر حملہ کردیا جبکہ حملے کا حکم صہیونی وزیر دفاع ایہود باراک نے دیا تھا۔ امدادی قافلے میں ترکی ، یونان اور جرمن سمیت چالیس ممالک کے امن و صلح پسند افراد شریک تھے جن میں ڈاکٹرز، خبرنگار اور فلاحی تنظیموں کے ارکان شامل ہیں۔......../110
17 اگست 2010 - 19:30
News ID: 190266
فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے اِنسان دوستانہ قافلے پر صہیونی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ پٹی میں امدادی سامان لے جانے والے انسان دوستانہ آزاد بحری بیڑے پر وحشیانہ حملہ کرکے اپنی بربریت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔