اس موقع پر علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پی ایف ایف اور فٹ بال کے شائقین نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام ایونٹ کے 33میچز 19تا 23مئی کھیلے گئے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ فیصل صالح حیات نے ایران میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان انڈر14 ٹیم کو مبارک باد دی۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ نوجوان پاکستانی فٹبالرز انتہائی ٹیلنٹڈ ہیں اور وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ حسن بلوچ کی کوچنگ میں ٹیم نے ملک کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔ ایشیئن فٹبال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام اے ایف سی انڈر 14فیسٹیول آف فٹبال میں پاکستان نے تاریخ ساز کھیل پیش کر کے ٹاپ ٹیم ایران کے21 پوائنٹس کے مقابلے18 پوائنٹس حاصل کئے اور ان کی کاردگی افغانستان 15 پوائنٹس ،نیپال14 پوائنٹس، بھارت 13پوائنٹس، بنگلہ دیش8 پوائنٹس، سری لنکا 5 پوائنٹس اور مالدیپ 4پوائنٹس سے بہتر رہی۔ صالح حیات نے پاکستان کی کارکردگی کو زبردست ٹیم ورک قرار دیا اور کپتان منیر احمد کی قائدانہ صلاحیت کو بھی پسند کیا جس کی کپتانی میں پاکستان نے قابل دید کمبینیشن اور گیم پلان سے پانچ میچز جیتے، تین برابر کئے اور ایک مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110