اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبرانی زبان کے اخبار معاریو نے صیہونی مصنفہ لیئورا مینکا کے ایک مضمون میں اعتراف کیا ہے کہ جعلی صیہونی ریاست کے قیام کے تقریباً 80 سال بعد، فوجی اور اقتصادی طاقت اور بین الاقوامی تعلقات رکھنے کے باوجود، جنگ پسندی اور مسئلہ فلسطین کے باعث یہ حکومت عالمی سطح پر اپنی ساکھ اور قانونی حیثیت کے بحران سے دوچار ہے۔
مضمون میں کہا گیا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی عالمی حمایت میں کمی کا سامنا ہے۔ یہ ایک حقیقت ہے اور ہمیں اس سے چشم پوشی نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کے حل کے لیے راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت صرف تاریخی حق یا فوجی طاقت سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کا تعلق حکمرانوں کے طرزِ عمل اور انسانی حقوق سے ان کی وابستگی سے بھی ہے۔
اخبار معاریو نے مزید لکھا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے پُرتشدد اقدامات کو روکنا ضروری ہے، کیونکہ ان کارروائیوں سے اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
اخبار کے مطابق، اسرائیل کا مستقبل اس کی عالمی حیثیت کے تحفظ اور اعتماد کی بحالی سے وابستہ ہے۔
آپ کا تبصرہ