29 نومبر 2026 - 16:54
آسٹریلوی تجزیہ کار کی ایرانی عوام کی استقامت کو خراجِ تحسین؛ ’’ایرانی ہمارے دور کے عظیم ہیرو ہیں‘‘

سڈنی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور آسٹریلوی سیاسی تجزیہ کار ٹم اینڈرسن نے نامساعد موسمی حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم تھامے رکھنے والے دو ایرانی شہریوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکہ کے مقابلے میں ایرانی عوام کی مزاحمت کو سراہا اور انہیں ’’ہمارے دور کے عظیم ہیرو‘‘ قرار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آسٹریلوی تجزیہ کار اور سڈنی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر ٹم اینڈرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دو ایرانی شہری تیز ہواؤں اور نامساعد موسمی حالات کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم گرنے سے بچانے کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔

اس ویڈیو میں ایک ایرانی خاتون اور مرد کو دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز ہوا کے باعث ایران کا پرچم تھامے رکھنا مشکل ہو رہا ہے، تاہم وہ پوری کوشش سے اسے گرنے نہیں دیتے اور سربلند رکھنے کے لیے اپنی جگہ ڈٹے رہتے ہیں۔

ٹم اینڈرسن نے ان مناظر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا: ’’ایرانی عوام ہمارے دور کے عظیم ہیرو ہیں۔ امریکہ کی پاگل پن پر مبنی اور بچوں کو قتل کرنے والی سامراجی طاقت کے سامنے اتنے مہینوں تک کون ڈٹ سکتا تھا اور پوری دنیا کی جانب سے اسے ایسا سخت دھچکا دے سکتا تھا؟‘‘

اینڈرسن نے اس سے قبل اپریل میں آسٹریلوی نشریاتی ادارے اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے آبنائے ہرمز میں طاقت کے توازن میں تبدیلی پر بھی زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا: ’’ایران نے آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور دنیا کی نصف آبادی نے بھی اس حقیقت کو تسلیم کرلیا ہے۔‘‘

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha