29 نومبر 2026 - 16:08
1 | جنگ کا نتیجہ ایران کے سامنے امریکہ کی ذلت آمیز پسپائی ہے!، تائیوانی مؤرخ + ویڈیو

تائیوانی مورخ ڈاکٹر وانگ فینگ (Wang Feng) کہتے ہیں: مشرق وسطیٰ کے میدانِ جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سنہ 1940ع‍ کی دہائی کی چینی خانہ جنگی کی یاد دلاتا ہے؛ ایسی لڑائی جس میں جدید اور تخلیقی حربے استعمال کرنے والی ایک ہلکی پھلکی گوریلا فورس نے، امریکی ہتھیاروں سے لیس لاکھوں فوجیوں پر مشتمل ایک عظیم الشان فوج کو کچل کر رکھ دیا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تائیوانی مورخ ڈاکٹر وانگ فینگ (Wang Feng) کہتے ہیں: مشرق وسطیٰ کے میدانِ جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ سنہ 1940ع‍ کی دہائی کی چینی خانہ جنگی کی یاد دلاتا ہے؛ ایسی لڑائی جس میں جدید اور تخلیقی حربے استعمال کرنے والی ایک ہلکی پھلکی گوریلا فورس نے، امریکی ہتھیاروں سے لیس لاکھوں فوجیوں پر مشتمل ایک عظیم الشان فوج کو کچل کر رکھ دیا تھا۔

تائیوانی مورخ ڈاکٹر وانگ فینگ (Wang Feng)  کا کہنا تھا:

- اس جنگ کو اسرائیل نے بھڑکایا اور اسرائیل نے امریکی صدر کو دھوکہ دے کر امریکہ بھی اس دلدل میں اتارا۔

- ایک طرف سازشی (اسرائیل) اور دوسری طرف اس کے ہاتھوں بیوقوف بننے والا (امریکہ)؛ اب یہ دونوں عسکری ذلت کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے پاس ایران کے سامنے شرمناک پسپائی اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

- جب ایران امریکی فوج کو انخلا پر مجبور کر دے گا، تو پھر نیتن یاہو کی باری آئے گی کہ وہ اپنے اقدامات کے نتائج بھگتے؛اور اگر وہ اتحادی حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں، تو عین ممکن ہے کہ انہیں جیل جانا پڑے۔

 

پہلا مسئلہ یہ ہے کہ نیتن یاہو نے امریکہ اس مہلکے میں کھینچ لیا، جی ہاں! اس نے امریکہ کو اس دلدل میں اتارا؛ اس لئے کہ نیتن یاہو کی اندرونی تزویراتی سوچ ـ "مطلق تحفظ پسندی" (Absolute Securitization) ـ ہے۔

نیتن یاہو کہتا ہے: "میرے قریب کوئی بھی تاریک سایہ نہیں ہونا چاہئے، خواہ یہ سایہ محض ایک وہم ہی کیوں نہ ہو میں اس باقی نہیں رہنے دینا چاہتا؛ چنانچہ میں امریکہ کو میدان میں کھینچ لانا چاہتا ہوں۔" کیوں؟ اس لئے کہ ایران کو توڑ کر رکھنا چاہتا ہوں!

وہ کہتا ہے: میرے لئے اہم نہیں ہے کہ ایران جوہری صلاحیت سے بجلی پیدا کرنا چاہتا ہے یا بم بنانا چاہتا ہے، میں بس اس کا خاتمہ چاہتا ہوں۔

نتیجہ یہ ہؤا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کر سکا؛ چنانچہ ہمیں دو مسائل کا سامنا ہے:

1۔ موساد؛ جو خود کو دنیا کی طاقتورترین خفیہ ایجنسی سمجھتی ہے، غلطی اور مشکل سے دوچار ہوئی؛ ایران کی فوجی طاقت کا اندازہ لگانے میں بدترین غلطی سے دوچار ہؤا۔

2۔ اینکر نے بحرین میں امریکی اڈے کے نشانہ بننے کا حوالہ دیا؛ تو حقیقت یہ ہے مشرق وسطی میں امریکہ کے ہوائی اور بحری اڈے، جو 1990 کی دہائی میں خلیج فارس (کویت پر صدام کے قبضے کے بعد) کی جنگ کے بعد تعمیر کئے گئے ہیں؛ لیکن ایران جس کسی بھی ہتھیار کو بروئے کار لائے جنہیں 2020 کے بعد ترقی دی گئی ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا؛ اس سے بھی فرق نہیں پڑتا کہ ایران نے یہ ٹیکنالوجی کہاں سے حاصل کی ہے، اہم بات یہ ہے کہ ایران نے سنہ 1990ع‍ کی دہائی کے امریکی ڈھانچوں اور جنگی تدبیروں کے خلاف سنہ 2020 کی دہائی کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha