ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی انتخابات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ضمیر کی آواز ہو یا بڑھتے اخراجات کا سلسلہ، امریکیوں نے جنگ کو نہ کہہ دیا ہے اور ہم اس پیغام کی تائید کرتے ہیں۔
باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکی حکومت بین الاقوامی آقاؤں اور بلیک میلروں کے لیے اپنے عوام کی مرضی سے غداری کرے گی، تو اسے معلوم ہو جائے گا کہ ہماری 'نا' اپنے ساتھ ایک خوفناک خواب لے کر آتی ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی پارٹی کو وسط مدتی انتخابات کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آپ کا تبصرہ