5 نومبر 2026 - 01:27
ایران کے ساتھ مہنگی جنگ روکنا پڑے گی، امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ مہنگی اور بنا سوچے سمجھے جنگ روکنا پڑے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما، حکیم جیفریس نے بدھ کے روز اپنی تقریر میں کہا: ہم ڈونلڈ ٹرمپ، جے ڈی وینس یا سپریم کورٹ کے لئے کام نہیں کرتے۔ ہم امریکی عوام کے لئے کام کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: وہ دن ختم ہو گئے جب ایوانِ نمائندگان ٹرمپ حکومت کی مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی کی طرح کام کرتا تھا۔

جیفریس نے مزید کہا: مجھے صدر ٹرمپ کی طرف سے کوئی پیغام نہیں ملا۔ ایسا لگتا ہے کہ سینیٹر چک شومر (سینیٹ میں ڈیموکریٹس کے رہنما) کو بھی صدر ٹرمپ کی طرف سے کوئی پیغام نہیں ملا۔

ایران کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا: ہمیں یہ بنا سوچی سمجھی اور مہنگی جنگ روکنا پڑے گی جس نے ملک بھر میں پٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹ رہنما نے کہا: ہمیں ٹرمپ کے وہ محصولات روکنا ہونگے جنہوں نے عام امریکیوں کے اخراجات میں سالانہ ہزاروں ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha