4 نومبر 2026 - 16:00
امریکی مڈٹرم الیکشن: ٹرمپ کی جماعت کو شکست، ڈیموکریٹس نے دونوں ایوانوں میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی

امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے نتائج میں ڈیموکریٹس نے امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل کرلی اور ریپبلکنز امیدواروں کو مختلف نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈیموکریٹس نے ایوان نمائندگان اورسینیٹ میں مطلوبہ اکثریت حاصل کرلی ہے۔ 

نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے 231 اور ریپبلکن کے 139 ارکان کو برتری حاصل ہے، 435 رکنی ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے کسی بھی جماعت کو 218 نشستوں پر کامیابی درکار تھی جو ڈیموکریٹس نے حاصل کرلی ۔

امریکی سینیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی 20 نشستوں پر برتری کے بعد تعداد 54 ہوگئی جب کہ ریپبلکنز کو 13 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی جس کے بعد سینیٹ میں ریپبلکنز ارکان کی تعداد 44 ہوگئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha