17 جولائی 2010 - 19:30

تھا ئی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران تصادم میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16ہوگئی ہے جبکہ تین غیرملکیوں سمیت 141افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 واقعہ کے بعد علاقے میں دوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی ۔ایمرجنسی سروسز کے مطابق بینکاک میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران فوج اور حکومت مخالف مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہوگئے جبکہ میانمار ، پولینڈاور کینیڈا کے شہری سمیت 141افراد زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے و الے تمام افراد کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے ۔ حکومتی ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں پرمظاہرین نے حملہ کیا جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔

سابق وزیراعظم تھاکسن شناوترا نے کہا ہے کہ نومبر میں قبل از وقت انتخابات کے مطالبے کونظرانداز کرنے سے مفاہمت کے عمل کو نقصان پہنچا اورتشدد کا آغاز ہوا ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ فوج کو واپس بلائے اور مظاہرین سے مذاکرات شروع کرے ذرائع کے مطابق بینکاک میں ریلی کے مقام پر تصادم کے بعد صبح کے اوقات میں دوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی۔

.....................

/152