اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آذر بائیجان میں مساجد کے منہدم کرنے پر انتہائی ناراضگی کا اظہار کرے ہوئے فرمایا کہ:
میں نے رسمی طور پر اور سفارتی ذریعے سے آذر بائیجان کے لئے پیغام بھیجا ہے کہ اس برے کام سے باز آجائیں اور ابھی علی اعلان کہتا ہوں کہ اگر اس کام کو جاری رکھا تو قیام کا حکم دوں گا اور آذر بائیجان میں بھی باغیرت لوگ موجود ہیں جو مجتھدین کے حکم کی اطاعت کرتے ہیں اور قیام کریں گے اور اگر کو ئی اس راہ میں مرجائے تو شہید شمار ہو گا اور اس طرح اس ملک میں بد امنی پھیل جائے گی۔ آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے بدھ کے دن مسجد اعظم قم میں درس خارج کے آغاز میں فرمایا کہ: آزر بائیجان دنیا کا دوسرا شیعہ ملک ہے اور وہابیوں اور صہونیوں نے اس ملک میں مل کر ایک ساتھ عہد کیا ہے کہ شیعیوں کے خلاف فتنہ سازی کی جائے اور ان کی مساجد کہ منہدم کیا جائے۔انھوں نے اس ملک کی حکومت کے شیعہ مساجد کو منہدم کرنے میں تعاون کرنے پر انتہائی افسوس سے اس بات کا اظہار کیا کہ حکومت آذر بائیجان نے شیعہ مساجد کے منہدم کرنے عمل نہ روکا تو مجتہدین عظام مقاومت کا حکم دے دیں گے جیسا کہ امام خمینی ﴿رح﴾ نے ایک مجتہد کی حیثیت سے حکم دیا تھا اور لوگوں نے دل و جان سے اس پر عمل کیا اور جو بھی اس راہ میں مرے گا وہ شہید ہو گا۔
...............
/152