17 جولائی 2010 - 19:30

صدائے بہار فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ امام خمینی اور آیت اللہ العظمی خوئی رحمةاللہ علیہما کے دروس خارج کو انٹرنیٹ کے ذریعے طالبعلموں کو فراہم کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدائے بہار فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب جواد جوادی نے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی خوئی (رہ) کے دروس خارج کا موجودہ صوتی ریکارڈ انٹرنیٹ کے ذریعے طلاب علم کو فراہم کیا جارہا ہے اور صدائے بہار سے وابستہ <ویب سائٹ> پر مرحوم مرجع تقلید کے بعض دروس دستیاب ہیں۔ انھوں نے کہا: کتاب الحج کے سلسلے میں آیت اللہ العظمی خوئی کے 230 دروس دستیاب ہیں جن میں سے بعض دروس انٹرنیٹ پر قرار دیئے گئے ہیں اور طلاب علوم دینیہ ان دروس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا: یہ مجموعہ آیت اللہ موسوی خلخالی کے تعاون سے فراہم ہوا ہے جو مشہد کے علماء اور مرحوم آیت اللہ العظمی خوئی (رہ) کے شاگردوں میں سے ہیں۔ انھوں نے کہا: تا حال مرحوم عالم ربانی کے بعض دروس کو صوتی سے متنی صورت میں تبدیل کیا گیا ہے اور بعض دیگر دروس متنی صورت میں تبدیل کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا: چونکہ مرحوم آیت اللہ العظمی خوئی (رہ) کے دروس بہت پرانے ہیں اور ان کے دروس کی صوتی فائلون کا معیار مطلوب نہیں ہے مگر انہیں متن میں تبدیل کیا جارہا ہے تا کہ طلاب اور فضلاء کے لئے قابل فہم و ادراک ہو۔انھوں نے کہا: اس کام سے صدائے بہار فاؤنڈیش کا مقصد یہ تھا کہ حوزہ ہائے علمیہ کے بزرگ علماء کے دروس صوتی اور متنی صورت میں انٹرنیٹ کے ذریعے طلاب و فضلاء کو فراہم کئے جاسکیں تا کہ حوزہ ہائے علمیہ کے فضلاء و محققین حاضر اور معاصر علمائے دین کی آراء و نظریات سے آگہی پاسکیں۔ جناب جواد جوادی نے کہا: کتاب الصلاة میں امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے صوتی دروس کا مجموعہ بھی انٹرنیٹ پر فراہم کیا گیا ہے جس میں صدائے بہار فاؤنڈیشن کو امام خمینی (رہ) انسٹتیوت برائے ترتیب و نشر آثار (The institute for compilation and publication of the works of Imam Khomeni) کی حمایت حاصل ہے اور کتاب الصلاة کے سلسلے میں امام خمینی کے 85 دروس صوتی صورت میں مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ بہار فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر نے کہا: امام خمینی کے کتاب الصلاة کے دروس متنی صورت میں بھی تیار کئے جا رہے ہیں جو آئندہ دو مہینوں کی مدت میں صارفین کو انٹرنیٹ پر ہی فراہم کئے جائیں گی۔ انھوں نے کہا: حضرت آیت اللہ بہجت (رہ) کے دروس خارج اس وقت ویب سائٹ پر موجود ہیں اور ان میں امام خمینی اور آیت اللہ العظمی خوئی رحمۃاللہ علیہما کے دروس کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انھوں نے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس ان بزرگوں کی صوتی فائلیں اور کیسٹیں موجود ہوں وہ اس سلسلے میں تعاون کرکے یہ فائلیں اور کیسٹیں صدائے بہار فاؤنڈیشن کے لئے ارسال فرمائیں تا کہ ان دروس کو طلاب، محققین اور علماء کی خدمت میں پیش کیا جاسکے۔قابل ذکر ہے کہ صدائے بہار فاؤنڈیشن نے کچھ عرصہ قبل سے حضرات آیات ناصر مکارم شیرازی، عبداللہ جوادی آملی، جعفر سبحانی، سید محمد علی موسوی جزایری اور مرتضی مقتدائی کے فقہ و اصول اور تفسیر کے دروس سمیت مشہد، اہواز اور نجف کے حوزہ ہائے علمیہ کے دروس کو براہ راست نشر کرنے کا بھی اہتمام کررہا ہے۔........../110