بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||
آقا [رہبر] کا کل کا پیغام کئی بار پڑھنا چاہئے؛
ایک بار کل کے اُس ایران کی خاطر؛ ایسا ایران جس کے ہاتھ خالی تھے، جسے دھونس دھمکی کے سائے میں رہنا پڑتا تھا۔
ایک بار آج کے ایران کی خاطر؛ ایسا ایران جس کا دشمن بحیرہ عرب سے آگے بڑھ کر آنے کی جرات نہیں کرتا، اپنی نجات کی غرض سے پناہ ڈھونڈتا ہے اور سات مہینوں سے اس کے عوام نے گلیاں خالی نہیں کیں۔
ایک بار اُن خواتین کی خاطر جو اب بعض میدانِ میں دلیری کے لحاظ سے مردوں سے آگے نکل گئی ہیں۔
ایک بار آبنائے ہرمز کی خاطر؛
ایک بار محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کی خاطر؛
ایک بار اُس ققنوس کی خاطر جو ہر بار جنگ کی آگ سے، پہلے سے بڑا اور طاقتور ہوکر کر نکلتا ہے۔
اور ایک بار اُس جملے پر رکنا چاہئے۔ وہیں جہاں رہبر معظم فرماتے ہیں کہ دنیاوی حسابوں میں ایران کو دنیا کی چوتھی سپر پاور سمجھا جاتا ہے، لیکن الٰہی حسابوں میں "وہ قوم ـ جس نے دل عترت احمد (صلی اللہ علیہم و سلم) سے لگایا ہے اور حق قائم کرنے کی راہ میں خوف سے دوچار نہیں ہوتی، ـ دنیا کی پہلی طاقت ہے۔
یہ اُس ملک کا بیانیہ ہے جسے دشمن کے دباؤ نے مزید بڑا کر دیا ہے۔
کل کا وابستہ اور تحقیر شدہ ایران ماضی کا حصہ بن چکا ہے۔ وہ دن گذر گئے ہیں، اور آقا [رہبر] کے الفاظ میں، اب وہ دن کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: حمید رضا قائم پناہ
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ