27 ستمبر 2026 - 16:25
پاکستان: بلوچستان میں فوجی کارروائی، 71 علیحدگی پسند ہلاک

پاکستانی فوج نے بلوچستان میں بدامنی میں افغانستان کی مداخلت اور دہشت گرد حملوں کے عناصر کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک علیحدگی پسند گروہ سے وابستہ کم از کم 71 عناصر ہلاک کیے گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر نے بلوچستان کے مختلف علاقوں، جن میں کوئٹہ، زیارت، نوشکی اور مند شامل ہیں، میں اپنے حملے جاری رکھے ہیں۔

بیان کے مطابق ان حملوں کے جواب میں ’’شعبان‘‘ کے نام سے جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید وسیع پیمانے پر انجام دیا گیا ہے۔

پاکستانی فوج نے مزید اعلان کیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسند عناصر کی متعدد کمین گاہوں کے علاوہ اسلحے اور دھماکا خیز مواد کے اہم ذخائر بھی تباہ کیے گئے ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ’’شعبان‘‘ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے علیحدگی پسند عناصر کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا بھی گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے خلاف مہلک حملوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

تازہ ترین واقعے میں گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha