21 ستمبر 2026 - 11:42
قندھار کا قصاب آبنائے ہرمز کی فضا میں مارا گیا

 ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں امریکی MQ-1 ڈرون کو جدید دفاعی نظام کے ذریعے نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی MQ-1 ڈرون کو سپاہ کی جدید فضائی دفاعی نظام اور ملکی مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت آبنائے ہرمز کی فضا میں ٹریک کرکے مار گرایا گیا۔

بیان میں کہا کیا گیا کہ یہ ڈرون افغانستان کے اوپر تقریباً 20 ہزار گھنٹے پرواز کرچکا ہے، جس کے باعث اسے قندھار کا قصاب  کہا جاتا تھا۔

سپاہ پاسداران کے مطابق MQ-1 ڈرون کو چند سال قبل امریکی بحری اور فضائی بیڑے سے بڑی حد تک ہٹا کر MQ-9 ڈرون سے تبدیل کردیا گیا تھا، تاہم امریکی MQ-9 ڈرونز کی بڑی تعداد تباہ کیے جانے کے بعد واشنگٹن کو دوبارہ MQ-1 استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

ایرانی پاسداران نے دعویٰ کیا کہ MQ-1 اور MQ-9 دونوں امریکی ڈرونز کو ایرانی جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha