14 ستمبر 2026 - 13:57
آبنائے ہرمز میں دشمن کا جدید MQ-1 ڈرون مار گرایا:ایران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے آبنائے ہرمز کی فضائی حدود میں ایک جدید MQ-1 ڈرون کو ٹریک کرکے تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،اہل بیت نیوز ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جدید فضائی دفاعی نظام نے ملکی مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے تحت آبنائے ہرمز کے آسمان پر ایک جدید MQ-1 ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے سیکڑوں جارحانہ ڈرونز کو مار گرایا ہے، جن میں ’’لوکاس ہرمس، MQ-1 اور MQ-9 ڈرونز بھی شامل ہیں۔

سپاہ پاسداران نے چند روز قبل آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کے ایک بغیر پائلٹ بحری جہاز کو بھی تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سپاہ کے مطابق یہ کارروائی جمعرات 19 شہریور کی شب انجام دی گئی تھی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha