بریگیڈئیر جنرل وحیدی نے آج بیت المقدس آپریشن کی سالگرہ کےموقع پرصحافیوں کو بتایا کہ یہ جدید ترین ہیلی کاپٹراینٹی ٹینک میزائلِِز ، راکٹ فائر اور بیس ایم ایم مشین گن سے لیس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہیلی کاپٹر نہایت تیزی سے حرکت میں آنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے مختلف قسم کے جنگي ہیلی کاپٹروں کی ٹیکنالوجی مکمل کرلی ہےاور ان کے مختلف قسم کے کل پرزے بھی بنالئےہیں نیز انجنوں کے کل پرزے اور ڈسپلے بورڈ بھی بنالئے ہیں جن سے جنگ کی صورتحال کا پتہ چل جاتا ہے۔ بریگيڈیر جنرل وحیدی نے بتایا کہ 214 ہیلی کاپٹر کے پنکھے کی تجارتی پیداوار بھی شروع کردی گئي ہے اور ان پنکھوں کی تیاری میں کمپوزٹ استعمال کیا جارہا ہے جس سے ہیلی کاپٹر کے پنکھے کی عمر کئي گنا بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایران دوسرا ملک بن گيا ہےجس کے پاس ہیلی کاپٹر کے پنکھےبنانے کی یہ جدید ترین ٹیکنالوجی ہے ۔ ..........
/110