17 جولائی 2010 - 19:30

لبنان کے صدر میشل سلیمان نے حزب اللہ کی دفاعی توانائي کو ملک و قوم کی دفاعی قوت سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کی دفاعی قوت ملک کی دفاعی اسٹریٹیجی کا حصہ ہے ۔

نہار نیٹ کے مطابق صدر میشل سلیمان نے کہا کہ حزب اللہ کی دفاعی قوت مثبت قوت ہے۔ قابل ذکرہے شام اور ایران کی جانب سے حزب اللہ کو میزائل دئےجانے کےالزامات کےبعد شام،تہران، بیروت اور حزب اللہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ یہ الزامات امریکہ اور صہیونی ریاست لگارہی ہے۔ ادھر لبنان کے وزیر اعظم حریری نے ان الزامات کو عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کےالزامات سے تشبیہ کیا ہے جس کےبعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق پرحملہ کردیاتھا جو آج تک جاری ہے۔ سعد حریری نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی آج بھی عراق میں عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار تلاش کررہےہیں لیکن ہتھیار ہیں کہ انہیں ملتےہی نہیں۔ سعد حریری نے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت لبنان پرحملہ کرنے کےلئے یہ بے بنیاد الزامات لگارہےہیں۔ 

۔۔۔۔۔

/110