اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں جمعہ کے روز صدر رجب طیب اردوغان کے دستخط سے جاری فرمان شائع کیا گیا، جس کے تحت شامی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ترکیہ کے سفر کے لیے ویزے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
فرمان کے مطابق شامی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو سرکاری ذمہ داریوں اور سفارتی مشنز کے لیے ترکیہ آنے کی صورت میں ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اسی طرح سیاحت یا ترکیہ کے راستے کسی دوسرے ملک جانے والے شامی سفارتی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھی ویزے کے بغیر ترکیہ میں داخل ہوسکیں گے۔
فیصلے کے تحت سیاحتی اور راہداری سفر کرنے والے افراد کو ہر 180 دن کے دوران زیادہ سے زیادہ 90 دن تک ترکیہ میں قیام کی اجازت ہوگی۔
آپ کا تبصرہ