احتجاجی ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوئی جو اسمبلی ہال پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مظاہرین نے علامتی طور پر 2 گھنٹوں کے لئے دھرنا بھی دیا ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈیژن نے ملک بھر کی طرح لاہور میں کوئٹہ ، کوہاٹ ہنگو، پارہ چنار ، کراچی سمیت ملک بھر میں شیعہ نسل کُشی کے خلاف یوم سیاہ منایا اور اس حوالے سے شرکاء ریلی نے سیاہ پٹیاں اور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کسی بھی دور میں قربانیاں دینے سے نہیں گھبرائی اور نہ مستقبل میں اس سے پیچھے ہٹے گی انہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے ،لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ ملک دشمن عناصر بالخصوص امریکا اوراس کی ناجائز اولاد اسرائیل اپنے مفادات کی خاطر مملکت خداد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے محب وطن شیعہ پاکستانیوں کو اپنے زر خرید ایجنٹوں کے ہاتھو ں شکار کر رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ہر گز نہیں چاہتے کہ پاکستان میں استحکام کی فضا قائم ہو لہذا اپنے ایجنٹوں سے اس طرح کے کاموں کو سر انجام دلوا تے ہیں جس سے ملک و ملت کا وقار خطرے میں پڑ جائے۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ملت جعفریہ کی تاریخ قربانیوں سے لبریز ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ جب کبھی بھی مملکت خداد پاکستان پر کوئی آنچ آئی ہے تو ملت جعفریہ نے آگے بڑھ کر اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کیا ہے اور مستقبل میں بھی ہم اس بات سے دریغ نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل سمیت مغربی طاقتوں کی یہ بہت بڑی بھول ہے کہ وہ اپنے زر خرید غلاموںکے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو ں گے ،ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اے استعماری طاقتو ملت جعفریہ پاکستان تمھارے لئے ایک سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی ،تم کس کس کو مرواؤ گے یہ ساری قوم حسینی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے زندگی کا درس کربلا سے لیا ہے اور کربلا کا درس لینے والے موت سے نہیں ڈرتے۔

....
/110