اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی ادارۂ ثقافت و اسلامی روابط کی جانب سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملوں کی برسی کے موقع پر تہران کے میدانِ جہاد میں جاپانی زبان میں ایک بڑا دیوار نگارہ آویزاں کیا گیا ہے۔
جاپانی صارف آکیموتو (AkimotoThn)، جس کے سوشل میڈیا پر کئی ہزار پیروکار ہیں، نے اس دیوار نگارے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔
اس جاپانی صارف نے لکھا کہ تہران میں ایک بہت بڑا اشتہاری بورڈ نصب کیا گیا ہے جس پر جاپانی زبان میں لکھا ہے کہ ’’آمریکا دنیا کا سب سے بڑا زہریلا ناسور ہے‘۔‘‘
اس نے مزید لکھا کہ یہ پیغام امریکا کی جانب سے ہیروشیما اور ناگاساکی پر کیے گئے ایٹمی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور اس پیغام کے ساتھ ’’ایران اور جاپان ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کا جملہ بھی درج ہے۔
آپ کا تبصرہ