16 جون 2010 - 19:30

آج پاکستان کےصوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں مجلس وحدت مسلمین کےزیر انتظام لبیک یاحسین کنونشن منعقد ہوا۔

لاہورسے موصولہ رپورٹ کے مطابق جھنگ شہرکےحیدری چوک پرایک عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں جھنگ اور اسکے نواحی علاقے کے شیعیان حیدرکرار نے شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماوں نے شیعہ کشی پرحکومت کی بے حسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ پاکستان میں اھل بیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں قتل کیا جارہاہے ۔ لیکن حکومتی ادارے نہ صرف خاموش ہیں بلکہ پنجاب حکومت تودہشتگردوں کی اتحادی بن کرکالعدم فرقہ پرست جماعتوں کو ایک بارپھر زندہ کررہی ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتےہوئے علامہ مظہر کاظمی نے کہا کہ دہشتگردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ اقدام حکومت، عوام اور میڈیا کی مشترکہ اور مخلصانہ کوششوں کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔کانفرنس کے بعد لبیک یاحسین احتجاجی ریلی نکالی گئي جس میں مظاہرین نے کوہاٹ ، کراچی ، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں ہونے والی فرقہ وارانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کی گرفتاری اور شہدا کے لواحقین کو مالی امداد دینے میں کوتاہی سے کام نہ لے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110