ہندوستان نے دوبارہ امن گيس پائپ لائن مذاکرات میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔
مہر نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ایران پرمزید پابندیاں لگانے کی مغربی ملکوں کی کوششوں کے باوجود ہندوستان نے تجویز دی ہےکہ نئي دھلی میں ایران ہندگيس پائپ لائن کے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کےلئے گفتگو شروع کی جائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر پٹرولیم نے ہندوستان کے امن گيس پائپ لائن میں شامل ہونے کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکام نے بھی نئي دھلی میں امن گيس پائپ لائن کے بعض مسائل کے بارےمیں مذاکرات کرنے کی پیش کش کی ہے۔ یہ توقع کی جارہی ہےکہ ہندوستان اور ایران کے جدید مذاکرات میں امن گيس پائپ لائن کے علاوہ ایران کے گيس منصوبوں میں ہندوستانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری پربھی گفتگو ہوگي۔ یادرہے ایران اور پاکستان کے صدورنے دس مہینوں قبل گيس پائپ لائن کے منصوبے پردستخط کئےتھے اور یہ پروجیکٹ دوہزار چودہ تک مکمل ہوجائے گا۔ چین نے بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہرکی ہے۔
........
/110