ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقوں گوین،شرین درہ اور ملحقہ علاقوں میں فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تازہ کارروائی کے نتیجے میں مزید آٹھ شدت پسندہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ تین ہفتوں سے شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ساڑھے تین سو سے زائد شدت پسندمارے گئے ہیں اور فورسز نے ان کے زیادہ تر ٹھکانوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
.............
/110