روس کے صدر دمتری مدوف یدوف نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
روسی صدر کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی تو ایسی صورتحال میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال بھی خارج از امکان نہیں، مشرق وسطیٰ میں ایٹمی حملوں کا مقصد دنیا کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا ہے جس میں لاکھوں افراد کے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ہے۔
روسی صدر نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ مشرق وسطیٰ میں ایک بدترین منظر پیش کرے گا کیونکہ اس حملہ سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔
امریکہ اور اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سفارتی کوششیں ناکام ہو گئیں تو تہران کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں جس میں ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ روسی صدر نے کہا کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو آپ اس کی شدت کا خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس میں ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
......
/152