16 جون 2010 - 19:30

علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے دہشت گردی و فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

سفر زیارات سے واپسی پر کراچی میں مختصر قیام کے دوران کارکنان سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ قائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ یہاں سے سماجی معاشی ناانصافیوں کا خاتمہ ہو اور جمہوری اقدار کو فروغ حاصل ہو، انہوں نے یہاں بسنے والے تمام طبقات اور کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رواداری تحمل و برداشت اور ایک دوسرے کے عقائد و نظریات کا احترام کیا جائے ۔

.........

/110