تیس برس قبل بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان پر ایران میں ریفرنڈم ہوا تھا تاکہ عوام اپنی پسند کی حکومت منتخب کرسکیں یہ ریفرنڈم انقلاب کی کامیابی کے صرف دوماہ بعد کرایا۔ ریفرنڈم سے حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ کا ھدف عوام کی پسند کی حکومت کو مشخص کرنا اور ملک میں طاقتور اور مستحکم حکومت قائم کرنا تھا تاکہ یہ حکومت شاہی دور سے چلے آرہے مسائل کا حل تلاش کر سکے اور اسلامی انقلاب کے اھداف و مقاصد تک پہنچنے کی راہ ھموار کرسکے ۔ یکم اپریل انیس سو اناسی میں ہونے والا ریفرینڈم ایران کی تاريخ کا ایک ایسا واقعہ ہے جس کی کوئي نظیر نہیں ملتی ،اسلامی انقلاب کی کامیابی سے قبل ایرانی عوام شاھی سلطنت کے ظلم و ستم تلے دبے ہوۓ تھے۔1979 میں ایران میں ہونے والا ریفرنڈم جو اسلامی جمہوری نظام پر منتج ہوا دراصل دیگر تمام انتخابات کا آغاز تھا جو گذشتہ تیس برسوں میں کراۓ گۓ ہیں ایران میں صدارتی انتخابات ،عام انتخابات ،فقھا و مجتھدین کی کونسل مجلس خبرگان کے انتخابات اور بلدیہ کے انتخابات اسلامی نظام میں عوام کے بنیادی کردار کا منہ بولتا ثبوت ہیں ایرانی عوام کی جانب سے اپنی اسلامی حکومت کی حمایت عالمی سطح پر اس کی طاقت کا باعث ہے اور ایرانی عوام نے اپنی اسی حمایت کے ذریعے گذشتہ ستائيس برسوں میں اپنی حکومت کو دشمنوں کی سازشوں سے بچاکر اپنی استقامت کا ثبوت دیا ہے اور اپنے ملک کو اس کے شایان شان مقام عطا کیا ہے ۔
16 جون 2010 - 19:30
News ID: 182943
اسلامی انقلاب کی تاریخ میں پہلی اپریل کو یوم جمہوری اسلامی قرار دیا گیا ہے.