اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کی رپورٹ کے مطابق مقدونیہ کے سیکورٹی حکام نے ایک وہابی نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے کہ جو بلقان کے ممالک کے اعتدال پسند مسلمانوں کے خلاف سرگرم عمل تھا اور دینی مراکز و مساجد پر تسلط جمانے کو کوشش کررہا تھا۔ یہ نیٹ ورک انتہاپسندانہ وہابی عقائد کی ترویج اور مساجد و دینی مراکز میں مسلمانوں کے درمیان فتنہ انگیزی کے در پے تھا اور القاعدہ کے دہشت گردوں کو دہشت گردی کی تربیت دینے کے لئے منصوبہ بندی کرچکا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق اس نیٹ ورک کے اراکین نے انتہاپسندانہ وہابی عقائد کی ترویج کی نیت سے دسیوں مساجد کی تعمیر و مرمت میں کروڑوں کی سرمایہ کاری کی ہے اور بعض عرب ممالک ان کو سرمایہ فراہم کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ عرب ممالک کی طرف سے عالم اسلام میں وہابیت اور دہشت گردی کے فروغ کے بعد اب یورپ میں وسیع سطح پر سرمایہ کاری ہورہی ہے اور وہابی نیٹ ورکس مختلف ممالک میں سرگرم عمل ہیں۔.........../110
16 جون 2010 - 19:30
News ID: 182790
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلقان کے ممالک کی مساجد اور دینی مراکز میں اثر و رسوخ بڑھانے کے لئے سرگرم عمل ہونے والے ایک وہابی نیٹ ورک کا انکشاف ہوگیا ہے۔