11 جون 2026 - 16:32
جنوبی لبنان پر صہیونی جارحیت اور جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ مجلس خبرگانِ رہبری کا شدید ردعمل

تہران: مجلس خبرگانِ رہبری نے جنوبی لبنان، بالخصوص ضاحیہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے "آپریشن نصر" نے دشمن کو مؤثر اور بازدار جواب دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کے حملوں اور ایران کی مسلح افواج کی جانب سے "آپریشن نصر" کے نفاذ کے بعد مجلس خبرگانِ رہبری نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرخ لکیروں کو عبور کرنے اور مجرمانہ امریکی حمایت کے باعث ایران کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا حق حاصل ہوا، جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب اسلامی نے "آپریشن نصر" کے ذریعے گزشتہ چند گھنٹوں میں صہیونی حکومت کو مناسب اور مؤثر جواب دیا۔

مجلس خبرگانِ رہبری نے گزشتہ ایک سو راتوں کے دوران ایرانی عوام کی مسلسل موجودگی اور مزاحمتی محاذ کی حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے حق طلبی اور شہداء کے خون کا پیغام زندہ رکھا اور مزاحمتی محاذ کے مستقبل کے حوالے سے امید افزا منظرنامے کو عملی شکل دی۔

بیان میں مزاحمتی محاذ کے شہداء اور قائدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے انجام دیے گئے "آپریشن نصر" کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کفر، عالمی صہیونیت اور ان کے سرپرست امریکہ کے مقابلے میں "مزاحمت" اور "استقامت" ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے، خواہ میدانِ جنگ ہو یا مذاکرات کی میز۔

مجلس خبرگانِ رہبری نے اپنے بیان میں زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام ادارے اور نظام کے تمام ستون، جن میں مجلس خبرگانِ رہبری بھی شامل ہے، دنیا کے استکباری اور ظالم عناصر کے خلاف جدوجہد کو نظام کی بنیادی پالیسی سمجھتے ہیں اور اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت کے وعدے پر کامل یقین رکھتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران ظلم و جارحیت کے خلاف اپنے مؤقف اور مزاحمتی پالیسی پر ثابت قدم رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha