10 جون 2026 - 20:52
ہم نے ٹرمپ کی ہر دھمکی کا تھپڑ مار کر جواب دیا ہے، جنرل شکارچی

مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے کہا: ٹرمپ نے جو بھی دھمکی دی ہے، ہم نے اسے ایک زوردار تھپڑ مارا ہے اور ہم اس معاملے کو ثابت کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مسلح افواج کے سینئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی، نے آج سہ پہر (بدھ، 20 جون) ایران کے "شہدائے عظمت کے" کی برسی کے موقع پر امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ نے جو بھی دھمکی دی ہے، ہم نے اسے ایک زوردار تھپڑ مارا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: ہم 12 روزہ جارحانہ جنگ (جو 13 جون 2025 کو ہوئی) کی پہلی برسی اور 12 روزہ جارحانہ جنگ کے شہداء کی پہلی برسی کے موقع پر، اعلان کرتے ہیں کہ جیسا کہ ہم ثابت کر چکے ہیں، ہم ہر دھمکی کا مناسب جواب دیں گے۔ پہلے سے زیادہ شدید، زیادہ مضبوط اور زیادہ تباہ کن۔

مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے زور دے کر کہا: ہم عالمی استکبار کے نظام اور دنیا کے ان شیطانوں، خاص طور پر ملعون ٹرمپ اور خبیث نیتن یاہو کے سامنے ہرگز نہیں جھکیں گے۔

بریگیڈيئر جنرل شکارچی نے مزید کہا: کوئی بھی فکر کرنے کی بات نہیں ہے اور الحمد اللہ، اللہ کی عنایت اور اللہ کا ہاتھ ہمارے سر پر ہے۔ ہم نے ارادہ کر لیا ہے کہ دشمن کو شکست دیں گے اور ان شاءاللہ ہم اسے شکست دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha