28 مئی 2026 - 15:55
عراقی رکنِ پارلیمنٹ: حشد الشعبی کو تحلیل یا ضم کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے

عراقی پارلیمنٹ کے رکن احمد الشمری نے تاکید کی ہے کہ حشد الشعبی عراق کی خودمختاری کے تحفظ کی ضامن قوت ہے اور اسے تحلیل یا کسی دوسرے ادارے میں ضم کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قوتوں کا اسلحہ اور حشد الشعبی حقیقی معنوں میں قومی حاکمیت کے محافظ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراقی پارلیمنٹ کے رکن احمد الشمری نے ان آوازوں پر سخت ردعمل ظاہر کیا جو حشد الشعبی کو بیرونی طاقتوں سے وابستہ قرار دے کر اس کے انحلال یا مسلح افواج میں ضم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی ایک سرخ لکیر ہے اور ہم ہرگز اس کے انضمام یا اس کی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ یہ ایک سیکورٹی اور نظریاتی ادارہ ہے جس نے عراق کے دفاع اور دہشت گردی کے مقابلے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

الشمری نے مزید کہا کہ مزاحمتی اسلحہ بیرونی خطرات اور مسلسل درپیش چیلنجز کے باعث وجود میں آیا، اور جب تک عراق کو بیرونی مداخلتوں اور جارحیت کا سامنا ہے، اس وقت تک قومی طاقت کے عناصر کو محفوظ رکھنا ضروری ہے تاکہ ملک اور عوام کا دفاع یقینی بنایا جا سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha