17 مئی 2010 - 19:30

تحریک حماس نے کہا ہے کہ پوری فلسطینی قوم اور سارے آزاد ضمیرانسانوں کوچاہئے کہ وہ مسجد الاقصی کا دفاع کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔

حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ صہیونی ریاست کے خلاف جدوجھد نئے مرحلےمیں داخل ہوچکی ہے اور تمام فلسطینیوں اور آزاد ضمیر انسانوں کو اپنی تاریخی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔ حماس کےترجمان نے صہیونی ریاست کو خبردار کرتےہوئے فتح تنظیم کے رہنماوں سے کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ خفیہ شعبوں میں تعاون کا خاتمہ کرکے مزاحمت کی زمین ہموار کریں ۔ ادھر تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے بھی کہا کہ آج جوکچھ فلسطین میں ہورہاہے فلسطینی قوم کی پائیداری کا مظہرہے ۔ یادرہے صہیونی ریاست گذشتہ چند دنوں سے شہر قدس اوراسلامی مقدس مقامات پرحملے کررہی ہے اور اس کا ارادہ مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کا ہے ۔

..................

/110