17 مئی 2010 - 19:30

عالمی اہل بیت اسمبلی کے 3000 سے زائد عناوین پر مشتمل کتب خانے کی اطلاعات "ایرانی کتب خانوں کی ویب سائٹ (www.lib.ir ) پر محققین اور طالبین دانش کی دسترس میں قرار دی گئی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے اسمبلی کے ادارہ کتابخانہ و اسناد کے سربراہ حجت‏الاسلام‏ و المسلمین «عباس جعفری» نے بتایا کہ اس کے بعد دنیا کے گوشے گوشے میں بسنے والے اسلامی و مذہبی علوم کے ماہرین و محققین اس ویب سائٹ پر موجود دیگر کتب خانوں کی کتب و منابع و مآخذ کے ساتھ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے کتب خانے میں موجود کتب و مأخذ سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ صارفین گرامی اہل البیت (ع) پورٹل www.ahlulbaytportal.com  کو رجوع کرکے سیمرغ نامی لاگو (Logo) پر کلک کرکے بھی عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے کتب خانے کے کمپیوٹر پروگراموں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اہل بیت علیہم السلام سے متعلق کتب و علمی منابع و مآخذ کی اہمیت کے پیش نظر یہ کتب خانہ قرآن، تاریخ، حدیث اور دیگر مذہبی موضوعات کے حوالے سے بہترین منابع  و مآخذ کا حامل ہے اور چونکہ ایران کے مختلف کتب خانوں نے انٹرنیٹ پر اپنے منابع و مأخذ محققین اور عام صارفین کی دسترس کے لئے پیش کرنے کے رجحان کا خیر مقدم کیا ہے چنانچہ اس وقت 31 تخصصی اور موضوعی کتب خانے، 36 جامعاتی یا اکیڈمک کتب خانے اور 113 عام کتب خانے اس ویب سائٹ کی رکنیت حاصل کرچکے ہیں؛ ان کتابخانوں میں 47 لاکھ کتابیں ہیں اور صارفین بآسانی ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ویب سائٹ کی رکنیت پر اخراجات نہیں آتے اور اراکین کے علاوہ صارفین بھی اس کے منابع و مآخذ سے اخراجات برداشت کئے بغیر استفادہ کرسکتے ہیں اور عنقریب تمام رکن کتب خانوں کو یہ امکان بھی دیا جائے گا کہ وہ اس ویب سائٹ میں اپنے کتابخانوں کی موجودہ اطلاعات کو اپڈیٹ کریں اور کتب خانے کے منابع میں تبدیلی کو ویب سائٹ میں بھی درج کردیں۔..............................انتہا /110