17 مئی 2010 - 19:30

عالمی امورمیں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے کہا ہےکہ جرمن حکومت نے پژاک دہشتگرد گروہ کے سرغنے کو رہاکرکے اپنی ساکھ کھودی ہے

 ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے گفتگو میں کہا کہ پژاک دہشتگرد گروہ کے سرغنے کو رہا کرنا غیر قانونی عمل ہے کیونکہ پژاک کے سرغنےنے متعدد دہشتگردانہ واقعات کا اعتراف کیا ہے اور اعلانیہ کہتاہےکہ اس نے ایران میں متعدد افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنایاہے ۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کی جانب سے پژاک دہشتگرد گرد گروہ کے سرغنے کو آزاد کرنے سے پتہ چلتاہےکہ جرمن حکومت خودمختار نہيں ہے بلکہ امریکہ کی خوشنودی کے لئے کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ بین الاقومی دہشتگردی کی حمایت کرنے سے جرمن حکومت کوہی نقصان پہنچے گا اور اگریہ اقدامات جاری رہے تو عالمی سطح پرجرمنی کی کوئي عزت نہيں رہ جائے گي

152/