17 مئی 2010 - 19:30

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراقی انتخابات کواس ملک کےاتحاد کےلئےایک اہم قدم قراردیاہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق کےپارلیمانی انتخابات کےانعقاد کے طریقہ کارکو سراہتےہوئےاس کا خیرمقدم کیا اوراسے اس ملک کےاتحاد کےلئے اہم قدم قراردیا۔سلامتی کونسل کے رکن پندرہ ملکوں نےایک بیان میں عراقی عوام کوپرامن ، مکمل اورجمہوری عمل کےسلسلے میں اپنےعہد کوثابت کردکھانے کےسلسلے میں مبارکباد دی ۔سلامتی کونسل کےاعلامیےميں آیاہے کہ عراق میں اتوار کےدن ہونےوالے انتخابات عراق کےقومی اتحاد ، حاکمیت اورخودمختاری کے استحکام کے لئے سیاسی عمل کےنئے مرحلے کی نشاندہی کرتاہے۔