17 مئی 2010 - 19:30

ترکی کے مشرقی صوبے ایلازگ میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں 57افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔حکام کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 6 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔صوبے کے گورنر معمر ایرول نے بتایا کہ زلزلے کی شدّت سے مسجدوں کے مینار گر گئے جبکہ متعدد افرادتاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں،زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح4بجکر32منٹ پر محسوس کئے گئے جب زیادہ تر لوگ سو رہے تھے۔

ریسکیو عملہ نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔خوفناک جھٹکوں کے بعدلوگ پریشانی کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے، مرکز صوبہ ایلدونگ کے نزدیکی قصبے کارکوکان میں6کلو میٹر گہرائی میں تھا۔

سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان اکچولر نامی گاؤں میں ہوا۔اچانک شدید زلزلے کے بعد50سے زائد جھٹکے بعد میں بھی محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت5.3سے5.5ریکارڈ کی گئی۔

152/