بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جن دنوں دہشت گرد امریکی ریاست ایرانی قوم کو کمزور اور تقسیم کرنے کے لئے کوشاں تھا، اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑیوں کے قافلے نے ایشیا کے سانیا بیچ گیمز 2026 میں اپنی تاریخ کا بہترین اور ریکارڈ نتیجہ حاصل کیا۔
ایرانی قافلے نے انفرادی مقابلوں میں متعدد خوبصورت تمغوں کے ساتھ ساتھ، "ٹیم اسپورٹس" (بشمول فٹبال، ہینڈبال، واٹرپولو اور کبڈی) میں 4 طلائی تمغے حاصل کئے اور ان کھیلوں اور ٹیم اسپورٹس میں کامیاب ترین ملک کا عنوان جیت لیا۔ ساحلی والیبال کو چاندی کا تمغہ ملا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا پرچم لہرائے جانے اور قومی ترانہ بجائے جانے کے موقع پر ایرانی کھلاڑیوں کے فوجی سیلوٹ اور خوشی کے آنسوؤں نے حاضرین کو متاثر کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ