15 اپریل 2026 - 15:29
مآخذ: ابنا
بنت جبیل میں شدید جھڑپیں، صہیونی فوج کو پیش قدمی میں مشکلات کا سامنا

لبنان کے جنوبی شہر بنت جبیل میں صہیونی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جہاں تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور وہ تاحال شہر کے اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے جنوبی شہر بنت جبیل میں صہیونی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جہاں تازہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے اور وہ تاحال شہر کے اہم مقامات پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
میدانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک یونٹ ایک منظم گھات میں پھنس گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی اہلکار ایک گھر میں داخل ہوئے تھے جسے بعد میں مزاحمتی فورسز نے دھماکے سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں فوج کو نقصان اٹھانا پڑا۔ اس واقعے کو وہی "سیکیورٹی حادثہ" قرار دیا جا رہا ہے جس کا ذکر پہلے اسرائیلی میڈیا کر چکا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جانی نقصان سے بچنے کے لیے علاقے میں اپنی نقل و حرکت محدود کر دی ہے اور فوجی و عسکری وسائل میں بھی کمی کی گئی ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی پیراٹروپر یونٹ شہری علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ رہائشی محلوں پر کنٹرول حاصل کیا جا سکے، تاہم انہیں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

اسرائیلی ذرائع نے ایک افسر کی ہلاکت اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے حیفا کے ایک اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں مسلسل آمد جاری ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیلی اہداف پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق توپ خانے کے ٹھکانوں، فوجی اڈوں اور دیگر اہم مراکز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
یہ جھڑپیں جنوبی لبنان میں جاری زمینی کارروائیوں کے دوران سب سے شدید لڑائیوں میں شمار کی جا رہی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha