17 مئی 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے ہفتہ وحدت کے آغاز کی مبارکباد دیتے ہوئے اس ہفتے کو تمام مسلمانوں اورملت ایران کےلئے اتحاد دوستی اوربرادری کا سرچشمہ قراردیا

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے ہفتہ وحدت کے آغاز کی مبارکباد دیتے ہوئے اس ہفتے کو تمام مسلمانوں اورملت ایران کےلئے اتحاد دوستی اوربرادری کا سرچشمہ قراردیا۔

ڈاکٹرلاریجانی نے جاپان سے واپسی پرزاہدان ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ پیغمبراسلام (ص) تمام انسانیت کےلئے مظہروحدت ہیں کیونکہ دین اسلام اوراس کی حیات آفریں تعلیمات انسان کی تمام فطری ضرورتوں کوپورا کرتی ہیں اورمسلمانوں کے درمیان اتحاد کی زنجیرہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر نےاس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کو موجودہ وقت اور حالات  سے بھرپور استفادہ کرناچاہئے کہاکہ موجودہ حالات میں اسلامی فرقوں کےدرمیان تفرقہ کو ہوادینےکارجحان بڑہ گیاہے ، مسلمانوں کی عظیم طاقت کااجتماع اوراتحاد ایک طرح سے خودشناسی  ہے ۔

لاریجانی نے دہشتگرد گروہ ریگی کی گرفتاری کےسلسلے میں  اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکورٹی اورانٹلیجنس کےاہلکاروں کوسراہتےہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کےکاموں کی عظمت کےسامنےاس گروہ کی کوئی حیثیت نہيں ہے اورایسےعالم میں جب  امریکہ سیکورٹی لحاظ سے اسلامی جمہوریہ ایران کوضرب لگاناچاہتاتھا ، اس دہشتگرد گروہ کواستعمال کیا تاکہ سیستان وبلوچستان کونقصان پہنچاسکے۔

ڈاکٹرلاریجانی نےکہا کہ  علاقے کےبعض ملکوں کوبھی ہوشیارہوجاناچاہئے کیونکہ ہمارے پاس ان کے رویے کے سلسلے میں کافی ثبوت موجود ہیں اورہمیں یہ بھی معلوم ہےکہ وہ ان دہشتگردوں سے کس طرح استفادہ کرتے ہيں اور اس روش سے کام لینے کی طاقت سب کے پاس ہے اوران ملکوں کو مسلمانوں کاسرمایہ اس قسم کے مسائل اورانسانوں کےقاتلوں پر خرچ نہیں کرناچاہئے اورانھیں علاقے میں آگے بڑھاکرعوام کےلئے وبال جان نہیں بناناچاہئے۔

/152