اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں قائم انسٹیٹیوٹ فار پیس تھنک ٹینک میں پاکستان اور افغانستان کے متعلق سینیئرعہدیدار برمک پزہاک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملابرادر افغان صدر حامد کرزئی اور سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہاہے تھا ان کی گرفتاری کا مقصد یہ لگتا ہے کہ پاکستان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں کردار کا خواہاں ہے۔
اخبار کے مطابق افغان حکومت سے مذاکرات میں شامل ملا برادر کے علاوہ کوئٹہ سے دوطالبان گورنروں ملا منصور داد اللہ اور ملا عبدالسلام کو بھی گرفتار کیا گیا۔ امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ ملامنصور دوران تفتیش تعاون کررہاہے۔
/152