اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دشمن نے ایران تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی عوام کی یکجہتی اور اتحاد نے امریکہ کو اس کے اہداف میں ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے کسی بھی ملک سے جنگ نہیں لڑ رہا ہے اور نہ ہی خطے میں کوئی ملک ایران کا دشمن ہے لیکن مشرق وسطی میں موجود تمام امریکی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کیا گیا جس کے جوابی کاروائی میں ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
عراقچی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ مذاکرات کی بات کر رہے ہیں اصل میں اپنی شکست اور ناکامی کا اعلان کر رہے ہیں مگر کل تک یہ اعلان نہیں کر رہے تھے کہ ایران کو بغیر کسی شرف کے سلینڈر ہونا ہوگا لیکن آج وہی شخص مذاکرات کی بات کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا امریکہ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے بین الاقوامی ضمانتوں کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ہم نے خود اپنے لئے ضمانت پید کر لی اب کوئی ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔
آپ کا تبصرہ