17 مئی 2010 - 19:30

عراق میں امریکی جرائم جاری؛ دو بچوں سمیت ایک عراقی خاندان کو سوتے میں گولی مار قتل کردیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجیوں نے ایک عجیب اور لاجواز کاروائی میں ایک گھر میں داخل ہوکر سات افراد پر مشتمل عراقی خاندان کو سوتے میں گولی مار کر شہید کردیا ہے۔ 

عراقی مجلس اعلی سے وابستہ ٹیلی ویژن چینل "الفرات" نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجیوں کی اس دہشت گردانہ کاروائی میں دو بچے بھی موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ہیں۔

بدر تنطیم کے سربراہ اور عراقی قومی اتحاد کے راہنما "ہادی العامری" نے دہشت گردی کی اس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: بےگناہ عراقی خاندان کے قتل کے ذمہ دار امریکی ہیں اور ان پر مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔

انھوں نے حکومت عراق سے مطالبہ کیا کہ عراقی عوام کے خون کا دفاع کرے۔

عراق کے قومی اتحاد کے ایک نمائندے نے کہا: اس واقعے کے اسباب و عوامل کے باری میں فوری طور پر تحقیق ہونی چاہئے اور امریکیوں کے اس جرم پر غور کرکے انہیں عدالت کے سپرد کرنا چاہئے۔

عراق کے دیگر سیٹلائت ٹیلی ویژن چینل "الفیحا"  نے بھی دہشت گردی کی اس کاروائی کو امریکی افواج کا ہولناک جرم قرار دیا۔

موصولہ اظلاعات کے مطابق امریکیوں کی طرف سے دہشت گردی کی اس کاروائی سے عراقی عوام میں غم و غصے اور اشتعال کی لہر دوڑ گئی ہے اور احتجاج کے پہلے مرحلے میں "میسان" صوبے کے عوام نے اس خاندان کے تباہ شدہ گھر کے سامنے ـ جس کے تمام افراد شہید ہوگئے ہیں ـ اجتماع کیا اور "الموت لامریکا" کے نعرے لگائے۔

.........................

/110