اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عمران علی ولد انوار ملنگ اسلامیہ کالونی کے رہایشی تھے، اپنے گھر کے سامنے کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں امن کی فضا کو دوبارہ خراب کیا جا رہا ہے جس میں انتظامیہ مکمل طور پر شامل ہیں، سپاہ صحابہ کے معروف دہشت گردوں کو مختلف کیسوں سے ریلیف دیا جا رہا ہے جس سے ناصرف قانون شکن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں بلکہ انہوں نے نئے سرے سے اپنی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
.....
/110
بشکریہ از شیعہ سینٹر ڈاٹ او آر جی