اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد میں واقع امریکی سفارتخانے کو متعدد خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سفارتخانے کے مختلف حصوں سے دھواں اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کچھ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتخانے میں موجود دفاعی نظام اس حملے کو مکمل طور پر روکنے میں ناکام رہے۔
ادھر حملے کے فوراً بعد امریکی جنگی طیارے بغداد کی فضاؤں میں وسیع پیمانے پر گشت کرتے دیکھے گئے، جس سے سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی گروہ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، جبکہ حکام کی طرف سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ