چہلمِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہونے والے دو بم دھماکوں میں شہید ہونے والے30میں سے 14شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی .علامہ قیصر عباس نے نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنیوالے ہر شخص کو تلاشی کے بعد گراؤنڈ میں جانے دیا گیا۔ نمازجنازہ میں شہر بھر سے ہزاروں سوگواروں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔
کراچی میں چہلم کے روزدو دھماکوں کے باعث شہر میں سوگ کا سماں ہے ۔جبکہ ہڑتال کے باعث سڑکیں سنسان ہیں۔ہڑتال کی کال گزشتہ روزمعروف شیعہ عالم اور رہنما علامہ عباس کمیلی کے گھر پرمختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دی ۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرزنے ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔جبکہ سٹی ناظم مصطفی کمال نے بھی شہری حکومت کے تحت چلنے والے تمام اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔جس کے باعث شہر میں ٹریفک ناپید ہے۔سوگ کے باعث شہر میں مارکیٹیں بھی بند ہیں۔
/152