17 اپریل 2010 - 19:30

نارویجین پولیس کی ایک ویب سائٹ اور اخبار نے نفرت انگیز اقدام کرکے حضرت رسول اکرم صلی الله علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔

اهل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ناروے کی وزارت اطلاعات سے وابستہ ویب سائٹ اور اخبار "پولیس انفارمیشن" نے اسلام کی سب سے بڑی شخصیت اور الله کے سب سے بڑے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا ایک خاکہ شائع کرکے حضور صلی الله علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کی ہے۔ اس ویب سائٹ نے واقعی سب سے بهونڈی حرکت کی ہے اور ۔۔۔ کا خاکہ کھینچ کر اس پر عربی زبان میں آپ (ص) کا نام گرامی درج کردیا ہے خاکے کے ہاتھ میں قرآن اور قلم ہے اور ناظرین و قارئین کو یوں تلقین کی گئی ہے کہ گویا آپ (ص) جو چاہتے ہیں لکه ڈالتے ہیں!ایک پنجابی اخبار کے بقول آج ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے نکلنے والے ایک اخبار نے موجودہ زمانے میں ہونے والی کسی بھی نبی کی سب سے بڑی گستاخی کی ہے۔یہ گستاخی مسلمانان یورپ کے شدید غم و غصے کا باعث بن گئی ہے اور یورپ کے مختلف ممالک کی مساجد اور امام بارگاہیں اس گستاخی پر احتجاج کے لئے وسیع مظاہروں کا اہتمام کررہی ہیں۔ یادرہے کہ ناروے ہمیشہ سے ملعون سلمان رشدی کا حامی رہا ہے جس نے آیات شیطانی نامی ناول لکھ کر رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت ابراھیم خلیل علیہ السلام اور دیگر انبیاء علیہم السلام کی توہین کی تھی اور ناروے وه ملک ہے جس کے اخباروں نے ڈنمارک میں چهپنے والے خاکوں کو دوبارہ شائع کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ سلمان رشدی اور دیگر شاتمین اسلام کو مغربی دنیا کی وسیع پشت پناہی حاصل ہے اور وہ اسلام دشمنی کو بیان کی آزادی کا حصہ قرار دیتے ہیں مگر اسی مغربی دنیا میں اگر کوئی شخص ہالوکاسٹ کا انکار کرے یا دوسری عالمی جنگ میں یہودیوں کے مبینہ قتل عام کے بارے میں نئے سرے سے تحقیقات کا مطالبہ کرے تو اس کو قیدو بند کی صعوبتیں جھیلنا پڑتی ہیں۔

 /110