17 اپریل 2010 - 19:30

امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کےخلائی تجربات اشتعال انگیز ہيں۔

بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق ایران کی جانب سے خلا میں راکٹ اور سٹلائٹ کیئریر بھیجے جانے کے اقدام کو امریکہ نے اشتعال انگیز قدم قرار دیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان بیل برٹن نے بدھ کو کہا کہ بارک اوبامہ کی حکومت ان تجربات سے متعلق رپورٹوں کاجائزہ لے رہی ہے۔ فرانس نےبھی دعوی کیاہے کہ خلا میں راکٹ بھیجے جانے کی خبر  تشویشناک ہے  ۔حکومت فرانس کے ایک ترجمان نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے غیرمصدقہ ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر سے صرف عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوگا کیونکہ ایران اس کے ساتھ ہی ایک ایٹمی پروگرام کو توسیع دے رہا ہے جس کاکوئی واضح غیرعسکری مقصد نہيں ہے۔زندہ مخلوقات پر خلا کے اثرات کے بارے میں امریکہ اور فرانس کی جانب سے ایک عرصے سے تحقیقات ہورہی ہیں جبکہ ایران دو سال پہلے خلامیں راکٹ بھیجنے کے میدان میں کام کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہواہے۔

/110