17 اپریل 2010 - 19:30

۔دھماکے میں تین غیر ملکیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کا تعلق امریکی ادارے یو ایس ایڈ سے تھا

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لوئر دیر کی تحصیل بلام بٹ میں بم دھماکے سے تین غیر ملکیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور طالبات سمیت 65 افراد زخمی ہوگئے ۔بم دھماکا تحصیل بلام بٹ کے علاقے کوٹو میں اُس وقت ہوا ،جب سیکیورٹی فورسز کاقافلہ تیمر گِرا سے تحصیل میدان جا رہا تھا۔بم ریموٹ کنٹرولڈ تھا جوسڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے سے قریب ہی گرلز اسکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ۔دھماکے میں تین غیر ملکیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کا تعلق امریکی ادارے یو ایس ایڈ سے تھا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک سیکیورٹی اہل کار بھی شہید ہوا ہے ۔ زخمیوں کی تعداد 65 ہے جن میں متعدد طالبات ہیں ۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمر گرہ پہنچایا گیا

 152/